بنگلورو،4؍اکتوبر(ایس اونیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی میئر جی پدماوتی نے آج بی بی ایم پی کے یلہنکا ڈ ویژن کا جائزہ لیا اور ڈپٹی میئر آنند کے ہمراہ یہاں کے افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ سے مخاطب ہوکر میئر نے کہاکہ اس ڈویژن میں اثاثہ ٹیکسوں کی وصولی کے کام کو تیزی سے انجام دیا جائے۔ اس وارڈ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے میئر نے ہدایت دی کہ جلد از جلد انہیں تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے بی بی ایم پی افسران سے مخاطب ہوکر کہاکہ کسی بھی حال میں وہ کسی سیاسی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر عوام کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے مستعد ہوجائیں۔ اس موقع پر یلہنکا ڈویژن کے بی بی ایم پی جوائنٹ کمشنر ناگراج ، کارپوریٹر منجوناتھ بابو ، ستیش اور دیگر موجود تھے۔